Haber Giriş:
وزیراعظم عمران خان بڑی سرعت سے صحتیاب ہو رہے ہیں: وزیر اطلاعات شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے تحت ملاقات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صحت کافی بہتر ہے، آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم عوام کے ساتھ ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے تحت ملاقات کی گئی، مریم نواز خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، ملک سے اخلاقیات اور قانون کی بالادستی کو بھی بالکل تباہ و برباد کر دیا گیا، کسی ملزم کا لشکر کے ساتھ عدالت میں پیش ہونا درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...