Haber Giriş:
ترکی: شاہیکہ نے 100 میٹر گہرا غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

یہ ریکارڈ میں جمہوریہ ترکی کی 98 ویں سالگرہ اور شہدا کی نذر کرتی ہوں: شاہیکہ ارجومین
ترکی کی قومی غوطہ خور شاہیکہ ارجومین نے ورلڈ ریکارڈ کے لئے ضلع انطالیہ کی تحصیل کاش کے کھلے سمندر میں ایک سانس میں 100 میٹر گہری غوطہ خوری کی۔
فری ڈائیونگ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر غوطہ خور شاہیکہ نے پیلٹ کے بغیر اور مختلف ویٹ کیٹیگری میں ایک سانس میں 100 میٹر گہرا غوطہ لگایا۔...