Haber Giriş:
ترکی: چیلک اور قالن کی طرف سے وِلڈرز کے خلاف سخت ردعمل

یہ فاشسٹ دوسری جنگ عظیم میں جی رہا ہوتا تو اس وقت ملعون نازی کے طور پر یاد کیا جاتا اور اگر اس وقت مشرق وسطیٰ میں جی رہاہوتا تو داعش میں شامل ایک قاتل ہوتا: چیلک
ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے ہالینڈ کی، ترکی اور اسلام دشمن انتہائی دائیں بازو کی حامی،فریڈم پارٹی کے چئیر مین گریٹ وِلڈر کی طرف سے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنا کر استعمال کئے گئے بدصورت بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔...