Haber Giriş:
سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کرنےوالےملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اسپیکر قومی اسمبلی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع صوابی کے گاؤں گاڑ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔وہ قومیں کبھی بھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں جن کے تانے بانے بد عنوانی سے جڑے ہوں۔ ملک اور قوم کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ بد عنوانی ہے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں بحثیت قوم بد عنوانی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔...