Haber Giriş:
نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئےکارلانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آئی ٹی ماہرین مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ بھی موجود تھے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں بالخصوص کووڈ کے دوران تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام آئی ٹی کے شعبہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔...
-
12.04.2021