Haber Giriş:
امریکی صدر جو بائڈن کی جانب سے ترک صدر کو دعوت نامہ

امریکی صدر نے جناب ایردوان سمیت روسی ہم منصب ولا دیمر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت 40 ممالک کے سربراہان کو شمولیت کی دعوت دی ہے
امریکی صدر جو بائڈن نے صدر رجب ایردوان کو 22 تا 23 اپریل منعقد ہونے والی کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
بائڈن نے یہ دعوت نامہ صدر ایردوان کو روانہ کردہ ایک خط کےذریعے بھیجا ہے، جس میں انہو ں نے کورونا وبا سے متاثر ترک شہریو ں، ان کے اہل خانہ اور تمام تر عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہونے کا بھی ذکر کیاہے۔...