Haber Giriş:
کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے: عمران خان
اتوار کو سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام چوروں کیلئے باہر نہیں نکلتے، موجودہ حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے اہم اور مشکل فیصلے کئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے سوئچ دبانے سے نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی نہیں ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج پر اتنا دبائو ڈالے کہ وہ منتخب حکومت گرا دے، کرپٹ عناصر کو این آر او دینے سے ملک کا نقصان ہوگا۔...