Haber Giriş:
فرانس: سخت سردی کے باوجود ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری
مظاہرین نے سکیورٹی قانونی بِل اور صدر امانوئیل ماکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور شخصی آزادیوں کے خلاف خطرہ ہونے کی وجہ سے بِل کی منسوخی کا مطالبہ کیا
فرانس میں سکیورٹی قانونی بِل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کل بھی جاری رہے۔
انتہائی سرد اور برفانی موسم کے باوجود دارالحکومت پیرس سمیت رینز، غوئن، نانٹس اور لیون میں مظاہرین نے سکیورٹی قانونی بِل اور صدر امانوئیل ماکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیااور شخصی آزادیوں کے خلاف خطرہ ہونے کی وجہ سے بِل کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔...