Haber Giriş:
چین: سرد جنگ کی پیدا کردہ ذہنیت سے چھٹکارہ پانا ضروری ہے

شی۔ شُولز ملاقات، امید ہے کہ جرمنی میں، چینی کمپنیوں کے کام کرنے کے لئے، ایک منصفانہ تجارتی ماحول یقینی بنایا جائے گا: صدر شی جن پنگ
چین کے صدر شی جن پنگ نے جرمنی کے چانسلر اولاف شُولز کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت کی۔
شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات میں فروغ کے حق میں ہونے کا ذکر کیا ہے۔...